پاکستانمظفر گڑھ

مظفر گڑھ رکشہ اور ڈمپر ٹرک میں خوفناک تصادم

ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفرگڑھ کو کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ایک ٹرک نے موٹر سائیکل رکشہ کو سامنے سے ٹکر ماری ہے جس سے تین افراد شدید زخمی ہوگۓ ہیں جبکہ ایک پانچ سالہ بچہ رکشہ میں پھنسا ہوا ہے۔آپ جلدی سے ایمبولینس بھجوا دیں۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفر گڑھ نے فوری طور پر تحصیل کوٹ ادو سے دو ایمبولینسںز اور تحصیل مظفرگڑھ سے ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر روانہ کروا دیں۔ پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا گیا ہے۔ریسکیو سٹاف آن لوکیشن ہوا تو ایک25 سالہ شخص عمر ولد غلام شبیر موقع پر جاں بحق تھا جبکہ باقی تین افراد شدید زخمی تھے۔ ریسکیو سٹاف نے پیشہ وارانہ مہارت کو بروۓ کار لاتے ہوۓ زخمیوں بلال ولد مقصود احمد عمر 12 سال ، غلام۔شبیر ولد عبدالعزیز عمر 55 سال،عزرا بی بی زوجہ مقصود احمد عمر 40 سال کو فوری طبی امداد دینے اور ڈیڈ باڈی کو ریسکیو ڈیڈ شیٹ سے ڈھانپنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button