پاکستانکھیل

زیادتی کیس، یاسرشاہ کا نام ایف آئی آرسے خارج

لاہور: زیادتی کیس میں قومی کرکٹریاسرشاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کردیا گیا۔
 
اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کی ضمنی رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کے بیان کے بعد یاسرشاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کیا گیا۔
متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ ایف آئی آر میں یاسرشاہ کا نام غلط بیانی کے باعث شامل ہوا۔ یاسرشاہ کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
 
لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہاکہ انہیں خواہ مخواہ اس کیس میں ملوث کیا گیاجس سے نہ صرف بہت تکلیف ہوئی بلکہ نام بھی بدنام ہوا۔اللہ کا شکرہےکہ تمام چیزیں کلیئر ہوگئی ہیں۔
 
یاسرشاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس کیس کی وجہ سے کافی ڈسٹرب رہا جس سے کرکٹ سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔ اب اپنی تمام ترتوجہ کھیل پر مرکوز کرسکوں گا۔
 
یاسرشاہ کا کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ اور آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں اورمارچ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں موقع ملنےپر بہترین پرفارمنس دینے کی بھرپورکوشش کریں گے۔
 
دسمبر2021 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کے دوست کے خلاف 14 سال کی لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا تھا جبکہ یاسرشاہ پر دوست کی معاونت اور لڑکی کو دھمکانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔
 
زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی خاتون رشتے دار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں یاسرشاہ پرزیادتی کے ملزم فرحان کی بھرپورمعاونت کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اورکہا گیا تھا کہ یاسر شاہ نے دھمکی دی تھی کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹر ہے کسی سے شکایت کی توکسی بھی مقدمے میں پھنسا دے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button