پاکستانچیچہ وطنیکھیل

چیچہ وطنی گورنمنٹ ہائی سکول میر داد مافی ساہیوال کی کرکٹ ٹیم نے پی سی بی انڈر16 انٹر سکول کرکٹ ٹورنا منٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

چیچہ وطنی گورنمنٹ ہائی سکول میر داد مافی ساہیوال کی کرکٹ ٹیم نے پی سی بی انڈر16 انٹر سکول کرکٹ ٹورنا منٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،پی سی بی اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی مشترکہ کاوش سے منعقدہونے والے انڈر16 انٹر سکول کرکٹ ٹورنا منٹ میں ضلع ساہیوال سے 15 ٹیموں نے حصہ لیا،جس میں سے گورنمنٹ ہائی سکول میرداد مافی اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری کمپری ہینسوساہیوال کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،فائنل میچ 13 جنوری کو جم خانہ کرکٹ گراﺅنڈ ساہیوال کھیلا جائے گا،ٹورنا منٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول میرداد مافی کر کٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا،جن میں سے عبدالرزاق نے چار میچوں میں 235 رنز بنا رکھے ہیں،اور زین اکرام چار میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہیں.

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button