سیاست

عمران خان کی عام انتخابات مارچ اپریل میں ہونے کی پیشگوئی

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات مارچ اپریل میں ہونے کی پیشگوئی کردی۔

زمان پارک لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ میری پیشگوئی ہے انتخابات مارچ اپریل میں ہو جائیں گے، ق لیگ کے ساتھ اتحاد کررہے ہیں، کیوں کہ انہوں نے ساتھ دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پیر کو قومی اسمبلی اراکین استعفوں کی تصدیق کیلئے جائیں گے، اقتدار کی خاطرعوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا، اور حکومت میں آنے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مجھ سے زیادہ بیرونی دورے کیے، اگر وہ اپنے پیسے پر دورے کر رہے ہیں تو کیا یہ ان کے نجی دورے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں، جب کہ ہمارے پاس 40 ہزارڈونرز کا ڈیٹا موجود ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button