انٹر نیشنل

حماس کا اسرائیل پر 5 ہزار راکٹوں سے حملہ، سرحدی چھائونی پر قبضہ کرکے درجنوں فوجی قیدی بنا لئے

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں ایک عورت ہلاک جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حماس کے ملٹری ونگ نے اسرائیل کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے آج ہفتے کی صبح اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے۔ درجنوں عمارتیں راکٹوں کی زد میں آگئیں، جس سے جگہ جگہ آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹ کے مطابق جنگجو نے اسرائیلی شہروں میں داخل ہوکر سرحدی چھاؤنی پر بھی قبضہ کرلیا جبکہ درجنوں اسرائیلی فوجی قیدی بنا لیے۔

حماس کے عسکری بازو عز الدین القسام کے کمانڈر محمد الضیف ابو خالد نے آپریشن الاقصی طوفان شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے ہیں، ہم نے یہ کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ بس بہت ہو چکا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ غزہ سے عسکریت پسند اسرائیلی علاقوں میں گھس گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فوج نے جنگی حالات کا الرٹ جاری کرتے ہوئے غزہ میں اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے ، جس کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کی منطوری بھی دے دی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے سکیورٹی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بھی غزہ کی پٹی پر بمباری شروع کر دی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button