پاکستانتازہ ترین

پنجاب: ویکسی نیشن کے بغیر بچوں کی اسکولوں میں حاضری ممنوع قرار

لاہور: پنجاب حکومت نے طلبہ کی اسکول میں حاضری کے لیےویکسی نیشن کو لازمی قرار دے دیا۔
 
این سی او سی کے اجلاس کےبعد لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جا رہا ہے اور تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
 
انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے بچوں کی اکثریت کو کورونا ویکسین لگوا دی گئی ہے اور ویکسی نیشن کے بغیراب بچے اسکولوں میں نہیں آسکتے جب کہ 12 سال سےکم عمربچوں کی اسکولوں میں حاضری 50 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
 
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ کورونا کے پھیلاو کا سب سے بڑی وجہ سماجی سرگرمیاں ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button