پاکستانتازہ ترینصحت

ملک میں 9 ماہ بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 11 فیصد سے زائد ہو گئی

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد انتقال کر گئے اور 6808 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 58943 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 6808 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.55 فیصد رہی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں 11 فیصد سے زائد کورونا کیسز گزشتہ برس 20 اپریل کو 11.68 فیصد ریکارڈ ہوئے تھے۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29042 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 426 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار665 ہو گئی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button