پاکستانکھیل

PSL افسران کے بعد اب کھلاڑیوں کے اہلخانہ بھی کورونا میں مبتلا

کورونا سے پاکستان سپر لیگ کو بچانے کے لیے اب 20 میں سے 12 فٹ کھلاڑیوں کے ساتھ بھی میچ شروع ہوسکے گا لیکن کورونا سے گراؤنڈ اسٹاف کے بعد پی ایس ایل افسران اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی متاثر ہورہے ہیں۔
 
پی ایس ایل کے سربراہ عثمان واہلہ اور سینئر افسر عون زیدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں دس روزہ آئسولیشین میں ہیں۔
 
ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پانچ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے سے قبل ہی کورونا کا شکار تھے اور اب کپتان سرفراز احمد کی والدہ اور اہلیہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔
دوسری جانب کھلاڑیوں کے لیے ہوٹل میں ببل بنایا جارہا ہے جبکہ پہلی بارگراؤنڈ اسٹاف کو بھی گھر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گراؤنڈ اسٹاف کے لیےکراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر کو ببل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) افسران آپس میں میل ملاپ سے گریز کررہے ہیں اور زیادہ تر میٹنگ آن لائن ہی ہورہی ہیں۔
 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button