پاکستان

چمن واقعہ: افغان حکومت آئندہ ایسے واقعات کا نہ ہونا یقینی بنائے: وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے افغان بارڈر فورسز کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر بلا اشتعال گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا چمن کے علاقے میں افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے متعدد پاکستانی شہری شہید اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ افغان بارڈر فورسز کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ قابل مذمت ہے، افغان حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چمن میں افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس میں 6 پاکستانی شہید اور 12 زخمی ہوئے تھے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے اس معاملے پر افغان حکام کے سامنے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے جبکہ افغان حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button