پاکستانتازہ ترینسیاست

امریکا اور چین سے تعلقات برابری کی سطح پر ہوں گے: وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان میں دہشت گردی میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں 10 جوانوں نے جان کی قربانی دی ہے، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کریں گے۔
 
اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، آج ہندوستان کا مسلمان یا آسمان کی طرف دیکھ رہا ہے یا پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے۔
 
صدارتی نظام کی بازگشت سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں صدارتی نظام کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
 
وزیراعظم کے دورہ چین سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تعلقات امریکا اور چین کے ساتھ مساوی بنیاد پر ہوں گے، امریکا سپرپاور ہے اس کے ساتھ بھی تعلقات ضروری ہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ چین کو پاکستان کے آئی ایم ایف میں جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، اپوزیشن جب حکومت میں تھی تو خود بھی آئی ایم ایف کے پاس جاتی تھی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button