انٹر نیشنلپاکستانکھیل

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کے ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، اعلان کردہ اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بابر اعظم قومی ٹیم کے کپتان اور محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فوادعالم ٹیم کا حصہ ہوں گے، حارث روف ،حسن علی ،امام الحق اور محمد نوازبھی ٹیم میں شامل ہیں۔
آسڑیلیا کے خلاف نعمان علی، ساجدخا ن، سعود شکیل ،شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ بنائے گئے ہیں، جبکہ شان مسعود اورزاہد محمود بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
 
ریزروکھلاڑیوں میں کامران غلام ، محمد عباس، نسیم شاہ ،سرفرازاحمد اور یاسرشاہ شامل ہیں۔
 
یاد رہے آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
 
سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گی اور 5 مارچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔
 
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button