پاکستانساہیوال

بیکن ہاؤس اسکول گرلز کیمپس ساہیوال میں سیفٹی کے حوالے سے بچوں کو آگہی دینے کے لئے culmination day ترتیب دیا گیا

بیکن ہاؤس اسکول گرلز کیمپس ساہیوال میں سیفٹی کے حوالے سے بچوں کو آگہی دینے کے لئے culmination day ترتیب دیا گیا۔

جماعت اول کے بچوں نے اپنے ریڈر (سیفٹی یونٹ )کے حوالے سےسیفٹی کے تمام پہلوؤں سے متعلقہ معلومات پیش کیں۔ پروگرام میں سیفٹی سے متعلقہ شخصیات جناب عدنان لقمان(ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پرو ٹیکشن بیورو ساہیوال،جناب وسیم سرور(اسسٹنٹ سب انسپکٹر پنجاب ہائی وے پٹرول،اور ڈاکٹر حافظہ ثویبہ افضال (اسسٹنٹ پروفیسر فزیولوجی ساہیوال میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہاسپٹل ساہیوال ) کو مدعو کیا گیا۔
پینل میں شریک معزز مہمانوں نے والدین اور لیول کے بچوں کی طرف سے کئے گئے سیفٹی کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیئے۔ بچوں نے ٹیبلو اور رول پلے پیش کئے ۔ پروگرام میں شریک والد ین نے اسکول اور بچوں کی اس کاوش کو بہت سراہا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button