کھیل

سڈنی پولیس نے زیادتی کے الزام میں سری لنکن کرکٹر کو گرفتار کر لیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن کرکٹر دنوشکا گوناتھیلاکا سڈنی میں زیادتی کے الزام میں گرفتار ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن کرکٹر پر 29 سالہ خاتون نے ریپ کا الزام لگایا، خاتون کی ملاقات ایک ایپ کے ذریعے ہوئی، دنوشکا گوناتھیلاکا پر چار مرتبہ جنسی زیادتی کا الزام ہے، زیادتی کا واقعہ ایک رہائش گاہ پر گزشتہ ہفتے پیش آیا۔

میڈیا کے مطابق دنوشکا گوناتھیلاکا کو ریپ کے الزام میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا، انہیں اب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم دنوشکا گوناتھیلاکا کے بغیر ہی آج وطن واپس روانہ ہو گئی ہے۔

دنوشکا تین ہفتے پہلے انجری کا شکار ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہوئے تھے، ان کی جگہ ایشن بندارا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

ٹیم منیجمنٹ نے اسکواڈ سے باہر ہونے ہر دنوشکا گوناتھیلاکا کو وطن واپس نہیں بھیجا بلکہ انہیں اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں رکھا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button