ساہیوال

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے متحرک جھال روڈ اور بوائز کالج روڈ کا تفصیلی دورہ

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے متحرک۔ جھال روڈ اور بوائز کالج روڈ کا تفصیلی دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان افضل اور سی او کارپوریشن کاشف محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے دونوں اہم سڑکوں کی خوبصورتی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ میونسپل کارپوریشن جھال روڈ سے کوڑا کرکٹ اٹھاکر پارک تعمیر کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بوائز کالج روڈ کو بھی مثالی روڈ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال کو خوبصورت بنانا انتظامیہ اور شہریوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور سول سوسائٹی شہر کی خوبصورتی میں انتظامیہ سے تعاون کرے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے داخلی راستوں کو بھی ڈویلپ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ شہر کی اہم سڑکوں پر موسمی پھول لگائیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جا ئے۔ انہوں نے پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ شہر کو سجانے میں سماجی تنظیموں سے بھی مدد لی جائے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button