پاکستانتازہ ترینچیچہ وطنی

چیچہ وطنی: ایس ایچ او سٹی محمد اعجاز اسلم کی جنزل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران چیچہ وطنی آصف سعید چوہدری کے آفس آمد

چیچہ وطنی ایس ایچ او سٹی محمد اعجاز اسلم کی جنزل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران چیچہ وطنی آصف سعید چوہدری کے آفس آمد شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس ایچ او سٹی نے بتایا کہ پکڑے جانے والے ڈاکوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ جس میں اہم انکشافات ہو رہے ہیں۔ جلد ہی عوام کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔ پولیس اس کے ساتھی ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لئے ورک کر رہی ہے۔ انشاءاللہ جلد ہی سب سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔
یوسف جمال ٹکا کے قاتل بھی جلد گرفتار ہو جائیں گے۔ پولیس بڑی محنت کے ساتھ اس پہ کام کر رہی ہے۔
اس موقع پر حافظ ساجد محمود صدر مرکزی انجمن تاجران چیچہ وطنی ڈائریکٹر گولڈن پرل کاسمیٹکس۔ محمد حارث دانش سینئر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران اور راشد سعید بھلر ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر مرکزی انجمن تاجران۔ رانا فیصل مون صرافہ ایسوسی ایشن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button