پاکستانساہیوال

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کھاد کی دستیابی کا جائزہ لینے کیلئے شہرکی مقامی کھاد ڈیلر شاپس کا اچانک دورہ

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کھاد کی دستیابی کا جائزہ لینے کیلئے شہرکی مقامی کھاد ڈیلر شاپس کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے کھاد سٹاک کا معائنہ کیا اور کھاد ڈیلرز کو ہدایت کی کسانوں کو کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کھاد ڈیلرز کا سپلائی کا ریکارڈ چیک کیا اور محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ کھاد کی ڈیمانڈ اور سپلائی پر کڑی نظر رکھیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کھاد کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اگر کسان خوشحال ہو گا تو ملک ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کسان کا استحصال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button