پاکستانساہیوال

پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی کو گریڈ 19میں ترقی دے دی گئی

ساہیوال  پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی کو گریڈ 19میں ترقی دے دی گئی اور انہیں ریگولر بنیادوں پر ڈائریکٹر ساہیوال تعینات کر دیا گیا ہے۔

ترقی کے لئےمحکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے پانچ افسران کو ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والے دیگر افسران میں مقبول احمد رانا،غلام عباس فراست، سلیم قیصر اور مغیث ابن عزیز شامل ہیں۔

ترقی پانے والے افسران کو فوری نئے عہدوں کا چارج لینے کی ہدایت بھی کی گئی۔ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی کی پروموشن پر مختلف ثقافتی اور ادبی تنظیموں نے ساہیوال میں ادب اور ثقافت کے فروغ میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ثقافت و ادب کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button