پاکستانساہیوال

محکمہ ماحولیات ساہیوال کی دھواں چھوڑنے اور زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے پر بھٹہ خشت کے خلاف کاروائیاں

ساہیوال محکمہ ماحولیات ساہیوال کی دھواں چھوڑنے اور زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے پر بھٹہ خشت کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر یونس زاہد کی ہدایت پر انسپکٹر احمد احسن اور انسپکٹر عمران تھہیم نے ٹیم کے ہمراہ سوہنا گنج شکر بھٹہ خشت واقع چک نمبر 111 نو ایل پاکپتن روڈ ساہیوال، بابا فرید برکس چک نمبر 111 نو ایل اور سلیمان برکس کمپنی 138/9Lساہیوال پر چھاپہ مارا۔

اس دوران بھٹہ خشت مالکان کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عملدرآمد نہ کر نے پر ایک ایک لاکھ جر مانہ عائد کیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر یونس زاہد نے کہا کہ دھواں چھوڑنے اور گردوغبار کا باعث بننے والے بھٹوں اور فیکٹریوں کے خلاف کاروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی اور اس سلسلہ میں زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button