پاکستانساہیوال

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی زیرنگرانی گورنمنٹ شہداءAPSمیموریل ہائی سکول ساہیوال میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی زیرنگرانی گورنمنٹ شہداءAPSمیموریل ہائی سکول ساہیوال میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

جس میں ٹریفک ھیڈ کوارٹر پنجاب سےخورشیدالزمان خوشحالی نے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ ساہیوال کےہمراہ اساتذہ اور طلباء کو روڈ حادثات سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے متعلق تفصیل سے لیکچر دیا۔انہوں نے طلباءکو لین لائن،زیبرا کراسنگ،روڈسائن ،ون ویلنگ کے نقصانات،ہیلمٹ اورسائیڈویومررکےاستعمال وافادیت بارے مفصل بریف کیا۔انہوں نےکہاکہ طلباءحضرات کوروڈحادثات سے محفوظ رکھنےکیلئےروڈسیفٹی کےمتعلق آگاہی فراہم کرنا وقت اہم کی ضرورت ہے۔

آخرمیں انہوں نے سکول اساتذہ کے ساتھ ٹریفک کے متعلق صحیح سوال وجوابات دینےاورڈیموں پیش کرنےوالےطلباء کی حوصلہ افزائی کیلئےانعامات اوراگاہی بھی تقسیم کیےگئے۔بعدازاں پرنسپل گورنمنٹ APS شہداء ہائی سکول عثمان حمید اور طلباء وسٹاف نےٹریفک روڈسیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے پر مہمان خصوصی خورشید الزماں خوشحالی اور ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کاشکریہ ادا کیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button