پاکستانتازہ ترین

نور مقدم کیس ظاہر جعفر کے والدین سمیت 9 ملزموں کی بریت کیخلاف اپیل دائر مزید

اسلام آباد: نورمقدم قتل کیس میں 9ملزمان کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔
 
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مدعی شوکت مقدم کے وکیل نے نورمقدم قتل کیس کے 9ملزمان کی بریت کے خلاف درخواست دائرکی۔
 
درخواست میں مجرم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر ، عصمت آدم اور خانساماں جمیل کی بریت کو چیلنج کیا گیا ہے جبکہ تھراپی ورکس کے سی ای او طاہر ظہور سمیت 6 ملزمان کی بریت کی بھی مخالفت کی گئی ہے۔
شوکت مقدم کی جانب سے دائردرخواست میں مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کو دیگر دفعات کے تحت سزا دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
 
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزموں کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں ٹرائل کورٹ نے خلاف قانون بری کیا لہٰذا ملزموں کی بریت ختم کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ ٹرائل کورٹ نے مجرم ظاہر جعفر کے والدین ، خانساماں اور تھراپی ورکس سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو بری کردیا تھا۔
 
مجرم ظاہر جعفر ، مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کی سزا بڑھانے کی اپیل بھی دائر کی جا چکی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button