ساہیوال

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی زیر صدارت عیدالفطر کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی زیر صدارت عیدالفطر کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس پاکپتن، اوکاڑہ کے ڈپٹی کمشنرز کی ویڈیو لنک شرکت

کمشنر شعیب اقبال سید کا کہنا تھا کہ عید گاہوں اور پارکوں کی صفائی سمیت سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں عید کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مافیا کا من مرضی کرایوں میں اضافہ روکا جائے بس ٹرمینلز پر سہولیات ،جس میں صفائی واش رومز کی دستیابی و صفائی سمیت بیٹھنے کا انتظام، پینے کا صاف پانی دستیاب ہو کاپوریشن افسران میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں رہیں تجاوزات کو بلا تفریق ختم کیا جائے۔

ایل پی جی کی غیر قانونی ڈیکنٹنگ / قیمتوں میں اضافے کے خلاف کارروائی کی ہدایت ڈویژن بھر میں تعینات پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں اور مقررہ کردہ قیمتوں پر سختی سے عملددرآمد کروائیں۔ پٹرول پمپس پر پٹرول کی دستیابی سمیت مقررہ ریٹ پر پٹرول کی فروخت یقینی ہو۔

دارالامان اور اسپتالوں میں عید تحائف اور مٹھائ تقسیم کی جاۓ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹرسیف اللہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر دیوان ،ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر شاہ زیب حسین ،اے سی جنرل وقاص اکرم, چیف آفیسر کارپوریشن کاشف محمود اور سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی –

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button