پاکستانجرائمچیچہ وطنی

سرکل چیچہ وطنی بے رحم چوروں اور ڈاکوؤں کے نرغے میں۔ روزانہ کی بنیاد پر چوری کی وارداتوں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری

سرکل چیچہ وطنی بے رحم چوروں اور ڈاکوؤں کے نرغے میں۔ روزانہ کی بنیاد پر چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری ہے

تھانہ غازی آباد کی حدود میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے تاجر کو لوٹنے کی کوشش کی تو مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد اسد نامی تاجر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ غازی آباد جائے وقوعہ پر پہنچی اور نعش کو قبضہ میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

واضح رہے کہ سرکل چیچہ وطنی کے کسی نا کسی تھانے میں روزانہ کی بنیاد پر چوری و ڈکیتی کا نان سٹاپ سلسلہ جاری ہے جبکہ پوری سرکل پولیس اس پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ گزشتہ رات بھی تھانہ صدر کی حدود سکندر ٹاؤن میں ڈاکو سیڑھی لگا کر ایک گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے ساتھ ساتھ طلائی زیورات نقدی موبائل اور دیگر آرائشی اشیاء لے اڑے شہریوں نے آئی جی پنجاب سے فی الفور نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button