انٹر نیشنلپاکستانکھیل

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا

لاہور: پاکستان نے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔
 
آسٹریلیا کے نیتھن ایلس اور مچل سویپ سن کو ون ڈے میں ڈیبیو کروایا جا رہا ہے جبکہ پاکستان کے اسپنر زاہد محمود اور فاسٹ بولر وسیم جونیئر کو ون ڈے کیپ مل گئی۔
 
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ شام کے وقت بیٹنگ آسان ہو سکتی ہے جبکہ مہمان ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بالنگ کرتے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 24 سال قبل 1998 میں پاکستان کو اسکی سرزمین پر ہی ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔
 
لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کے کیخلاف 316 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا، جس میں ایڈم گلکرسٹ اور ریکی پونٹنگ نے شاندار سنچری اسکور کی تھی۔
 
پاکستان
 
امام الحق، فخر زمان، کپتان بابراعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، زاہد محمود۔
 
آسٹریلیا
 
کپتان ایرون فنچ، بین مکڈرموٹ، مارنس لبوشین، ٹریوس ہیڈ، مارکس اسٹونس، کیمرون گرین، الیکس کیری، سین ایبٹ، ایڈم زمپا، نیتھن ایلس، مچل سوئپسن۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button