پاکستانساہیوال

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے صبح سویرے زیر تعمیر غلہ،فروٹ اور سبزی منڈی کا دورہ کیا

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے صبح سویرے زیر تعمیر غلہ،فروٹ اور سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ اے ڈی سی آر عاصم سلیم بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے اطلاع کے باوجود چیئرمین مارکیٹ کمیٹی، ای اے ڈی اے، کنسلٹنٹ اور ٹھیکیدار کی غیر حاضری پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے عملے کی ملی بھگت اور اجازت کے بغیر منڈی کی زمین لیز پر دینے پر عملے کی سرزنش کی۔ مارکیٹ کمیٹی کا دفتر بھی لیز پر دے دیا گیا

جس میں کچن کھلا تھا۔ڈپٹی کمشنرمحمد اویس ملک نے کہا کہ سیکرٹری ایگریکلچر ل مارکیٹنگ کو تمام عملہ تبدیل کرنے کیلئے مراسلہ بھیج دیا گیا ہے اور جلد اس پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور جاری کام کو ہنگامی بنیادوں پرمکمل کروایا جائے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button