صحت

”جسمانی ورزش کے ساتھ ساتھ ذہنی ورزش کا  عمل دماغی قوت کو چاق   وچوبند رکھتا ہے“

”جسمانی ورزش کے ساتھ ساتھ ذہنی ورزش کا  عمل دماغی قوت کو چاق   وچوبند رکھتا ہے“

سیکھنےکا  عمل اور اس کی  تکمیل سچی خوشی کا باعث بنتی ہے ۔ اس حقیقت کو   مدنظر  رکھتے ہوئے بیکن ہاؤس ارلیرز    اینڈ    گرلز کیمپس  ،ساہیوال   میں یکم ۔اپریل  ۲۰۲۲ کو لرننگ فیسٹیول”  شام بہاراں “کے نام سے منایا گیا     ۔ جس کا مقصد مختلف سرگرمیوں کے توسط سے  طلبہ کی سوچ اور فہم  کو  جلا بخشنا تھا ۔

اس پْر وقار اور بڑے پیمانے پر  ہونے والی تقریب میں پْر مزاح ،ذہنی ،جسمانی اور تعلیمی سرگرمیاں ترتیب دی گئیں    ۔جس میں سائنسی نمائش،ماڈل کلاس روم، کھیلوں کی سرگرمیاں، مختلف پزل گیم ،میجک شو، ،آرٹ  اینڈ کرافٹ کی سرگرمیاں ،اور  بہت کچھ شامل تھا ۔

اس تقریب میں خصوصی سیشن کا بھی اہتمام  کیا گیا۔ جس میں  ڈاکٹر یاسر مکی  (بچوں  کے مشہور سرجن )نے بچوں کی جسمانی اورذہنی   صحت سے متعلق   اور ڈاکٹر منتظر مہدی (ایسوسی ایٹ پروفیسر سائکیٹری  ) نے سٹریس مینجمنٹ  پر والدین،اساتذہ اور بچوں کو آگاہ کیا ۔

اس کے علاوہ  ننھے طلبہ نے صوفیانہ کلام پر   خوب صور ت پرفارمنس اور ڈرامہ  پیش کیے ۔جس کا مقصد   خدا کے ساتھ روحانی طور پر تعلق مضبوط کرنے کے   ساتھ ساتھ  آپس میں محبت ،امن اور پیا  ر   کا درس دینا تھا ۔

خوب صورت   رنگوں سے بھری اس  تقریب میں اسکول کے طلبہ اور والدین کے علاوہ باہر سے  لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔انھوں نے  تقریب  کے ہر سرگرمی کو سراہا ۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button