پاکستانساہیوال

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کا ساہیوال کے شہریوں کے لئے ایک اور تحفہ

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک کا ساہیوال کے شہریوں کے لئے ایک اور تحفہ محکمہ لوکل گورنمنٹ نے شہر کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی کیلئے متعدد نئے منصوبوں کی منظوری دے دی۔

منصوبوں پر جاری انٹرمیڈیٹ سٹی امپروومنٹ پروگرام کے تحت عمل درآمد کیا جائے گا۔ ان منصوبوں میں شہر میں ماڈل سڑکوں کی تعمیر، پارکوں کی بحالی اور پارکنگ پلازا کی تعمیر شامل ہے۔ اس کے علاوہ فریدیہ پارک میں بچوں کے لئے تفریحی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک جاری ترقیاتی منصوبے میں شہر کی اہم شاہراہوں کی بحالی سمیت متعدد نئے منصوبے شامل کرانے کیلئے کوشان تھے جس کی منظوری دیتے ہوئے

محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ منصوبے کے تحت جن شاہراہوں کو بہتر بنایا جائے گا ان میں ہائی سٹریٹ، آڑا تلہ روڈ، 90/9L راجباہ کے ساتھ سڑک کی بہتری اور شہر کی متعدد دوسری سڑکیں شامل ہیں۔ منظور ہونے والے منصوبوں کے تحت پرتاب باغ، فریدیہ پارک میں بچوں کیلئے تفریحی سہولیات کی فراہمی اور شہر کے دوسرے پارکوں کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ بڑھتی ہوئی ٹریفک کیلئے پارکنگ پلاز ہ کی تعمیر، پبلک ٹرانسپورٹ کا اجراء اور بس اڈے پر ضروری سہولیات کی فراہمی بھی منظور کئے گئے منصوبوں میں شامل ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے نئے منصوبوں کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے شہریوں کو مزید سہولیات میسر آئیں گی اور ساہیوال کا شمار صوبے کے ترقی یافتہ اضلاع میں ہو گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button