پاکستانساہیوال

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے شہر سے تعلق رکھنے والی ممتاز علمی و ادبی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز انویسٹمنٹ امپروومنٹ پروگرام کے تحت بحال ہونے والے پبلک پارکس کے نام ان شخصیات سے منسوب کر دیے۔

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے شہر سے تعلق رکھنے والی ممتاز علمی و ادبی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز انویسٹمنٹ امپروومنٹ پروگرام کے تحت بحال ہونے والے پبلک پارکس کے نام ان شخصیات سے منسوب کر دیے۔

ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے ناموں کی تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق فرید ٹاؤن کا نو تعمیر شدہ پارک منیر نیازی پارک کہلائے گا اور چمن زار پارک کا نام طارق عزیز پارک رکھ دیا گیا ہے۔ اسی طرح ای لائبریری ممتاز شاعر اور ماہر تعلیم خورشید رضوی کے نام سے موسوم ہو گی جبکہ ہاکی گراؤنڈ سٹیڈیم روڈ اب سے قمر ضیاء ہاکی گراؤنڈ کہلائے گا اور ظفر علی سٹیڈیم سے متصل بیڈ نمٹنٹن ہال ساہیوال کے سابق ڈپٹی کمشنر مظفر قادر کے نام سے منسوب ہو گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق عزیز قطب مسجد گرلز کالج سے متصل چوک کو قائد اعظم کے لنکنز ان کے ہم عمر اور تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن بیرسٹر سید عزیز قطب سے منسوب کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کہا کہ ساہیوال سے وابستہ ان شخصیات نے ادب، فن، عوامی خدمت، پبلک ایڈمنسٹریشن اور کھیلوں کے شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دیں اوریہ نامور شخصیات پوری دنیا میں ساہیوال کی پہچان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زندہ معاشرے اپنے مشاہیر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھتے ہیں اور نوجوان نسل کو ان کی خدمات کے بارے میں آگہی بھی دی جانی چاہئے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button