پاکستانتازہ ترینکھیل

امام الحق نے اپنی شادی سے پہلے بابر اعظم کی شادی کی شرط رکھ دی

لاہور: پاکستان ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے اپنی شادی سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شادی کی شرط رکھ دی۔
 
امام الحق کہتے ہیں کہ ابھی کسی سے محبت نہیں ہوئی اور دعا ہے کہ محبت کسی سے نہ ہو، شادی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا، وعدہ رہا کہ پہلے کپتان بابر اعظم کی شادی ہوگی پھر میں شادی کروں گا۔
 
انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے ایک سال سے ڈیڑھ سال تک شادی کرلوں لیکن ابھی ساری توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے، کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے، سب لوگ اس کے بارے میں بات کرتے اور میمز بناتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔
امام الحق کپتان بابر اعظم کے ساتھ ساتھ کمار سنگاکارا اور ویرات کوہلی کے بھی گرویدہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کپتان سے زیادہ بیٹر اچھے ہیں، کمار سنگاکارا کا اسٹائل اور ویرات کوہلی کا ایگریشن پسند ہے۔
 
انھوں نے کہا کہ ویرات کوہلی سے اچھا پرفارم نہ بھی ہو رہا ہو تو وہ گراؤنڈ میں ایک فائٹر کے طور پر دکھائی دیتا ہے، وہ یہ نہیں دیکھتا کہ مجھے سے رنز ہوئے ہیں یا نہیں، اسی جذبے کے ساتھ کھیلتا ہے اور اس کی یہ چیزیں پسند ہیں۔
 
بائیں ہاتھ کے اوپنر کہتے ہیں کہ حریف بولرز سے تو میچ پڑتا ہی ہے، اس سے ہٹ کر شاداب اور حارث رؤف کے خلاف بیٹنگ کرنے کا مزہ آتا ہے، جب مواقع ملتے اور اعتماد دیا جاتا ہے تو پرفارمنس میں نکھار آتا ہے، کوشش کرتا ہوں کہ جو میچ گزر گیا، اسے بھول کر اگلے میچز پر فوکس کروں۔
 
امام الحق کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کروں، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button