ساہیوال

ساہیوال گورنمنٹ عبدالقیوم ہسپتال میں منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

ساہیوال گورنمنٹ عبدالقیوم ہسپتال میں منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے سنٹر کا افتتاح کیا جو 8 بیڈز اور علاج کی دوسری سہولیات سے آراستہ ہے۔

سنٹر میں منشیات کے عادی افراد کی مکمل بحالی تک ان کے علاج اور رہن سہن کے تمام اخراجات محکمہ صحت برداشت کرے گا۔ خصوصی تقریب میں ڈپٹی کمشنر اکرام الحق، پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران حسن خان، اے ڈی سی جنرل سید عثمان منیر بخاری، اے ڈی سی فنانس یاسر فرید، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی، ایم ایس ڈاکٹر فرقان حسین اور ڈیوٹی ڈاکٹر شاہ رخ سمیت متعلقہ سنٹر کے عملے نے شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے سنٹر کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور ہدایت کی کہ زیر علاج منشیات استعمال کرنے والوں کی مکمل بحالی تک انہیں تمام طبی سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔

 

انہوں نے ڈاکٹرز اور عملے سے صحت یابی تک مشینری جذبے سے ان مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد بھی معاشرے کا حصہ ہیں جنہیں نظر انداز اور دھتکار کر ہم اپنی ذمہ داری سے فرار حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے ایسے افراد کی بحالی میں مصروف تنظیموں اور افراد کے جذبے کو بھی سراہا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button