پاکستانتازہ ترینسیاست

معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کر رہے ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کر رہے ہیں۔
 
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید جھوٹے ہیں۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا تھا اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی میں ڈبونے والا عمران خان ہے جبکہ معیشت کے قاتل آج مظلوم بننے کا ناٹک کر رہے ہیں۔
 
 
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم صرف معیشت ہی نہیں بلکہ جھوٹ کی سیاست کو بھی ٹھیک کریں گے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button