پاکستانساہیوال

کمشنر ساہیوال ڈویژن کی زیرصدارت ساہیوال بورڈ کے جاری میٹرک کے امتحانات کیلئے قائم سنٹرز پرسہولیات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا

ساہیوال  کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کی زیر صدارت ساہیوال بورڈ کے جاری میٹرک کے امتحانات کیلئے قائم سنٹرز پر سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین ساہیوال بورڈ حافظ محمد شفیق اور کنٹرولر امتحانات نوید عظمت بھی موجود تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ساہیوال بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک امتحانات میں 73ہزار228طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں جن کیلئے 208امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔کمشنر علی بہادر قاضی نے امتحانی مراکز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ امیدواروں کے بیٹھنے کیلئے ہوا دار کمرے، پینے کیلئے ٹھنڈا پانی اور مقامی پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی سنٹرز کے اندر اور اس کی100گز کی حدود میں دفعہ 144کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے اوردفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے ہدایت کی کہ امتحانات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے سیکورٹی یقینی بنائی جائے اور امتحانات میں غیر منصفانہ ذرائع کے استعمال کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ بوٹی مافیا کی حوصلہ شکنی کی جائے اور اس غیر قانونی کام میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔

انہوں نے طلبہ و طالبات کو ہدایت کی کہ وہ صبح اور دوپہر کو ہونے والے پیپرز میں وقت پر متعلقہ امتحانی مرکز پر پہنچ کر اپنی مخصوص نشست پر بیٹھیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کی شفافیت اور مانیٹرنگ کیلئے جامع پلان ترتیب دیے جائیں اور طلبہ و طالبات کو امتحانات کے دوران سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔انہوں نے امتحانی مراکز پر ڈیوٹی کرنے والے عملہ کو تلقین کی کہ وہ انتہائی ایمانداری، احتیاط اور بورڈ قوانین کے تحت ڈیوٹی سر انجام دیں۔

 

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button