تازہ ترین

مریم تونسہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں، متاثرین کی مشکلات اور مسائل سنے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز پنجاب کے علاقے تونسہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں۔

مریم نواز نے ٹبی قیصرانی اور بستی ناڑی میں متاثرین سے ملاقات کی جس میں ان کی مشکلات اور مسائل سنے اور ہرممکن مددکی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر متاثرین سے ملاقات میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ وہ سیاست کسی کام کی نہیں جو عوام کے کام نہ آئے، تمام جماعتوں کا فرض ہے کہ قوم کی مدد کیلئے آگے آئیں۔

ان کا کہنا تھاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جو بھی کرنا پڑا ہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تونسہ میں بہت تباہی ہوئی ہے، گھر تباہ ہو گئے اور فصلیں ختم ہو گئیں، جب تک آپ لوگ اپنے گھروں میں آباد نہیں ہوں گے، ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

مریم نواز نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ مصیبت میں گھرے سیلاب زدگا ن کی مدد کیلئے اپنا حصہ ضرور نکالیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button