ساہیوال

ساہیوال سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ محمد مسعود انور نے ہڑپہ میں قائم مفت آٹا تقسیم سنٹر کا دورہ

ساہیوال سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ محمد مسعود انور نے ہڑپہ میں قائم مفت آٹا تقسیم سنٹر کا دورہ کیا اور سنٹر پر سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سنٹر پر موجود افراد سے گفتگو کی اور آٹے کی دستیابی بارے دریافت کیا اور کارڈ اسکینگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

اے ڈی سی آر محمد اعتزاز اسلم مارتھ بھی انکے ہمراہ تھے۔سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور نے آٹا تقسیم سنٹر کے مختلف کاؤنٹرزپر عوامی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے عملہ کو ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لئے مفت آٹے کی تقسیم کے عمل کو آسان بنایا جائے تاکہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ریلیف سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ مفت آٹے کے حصول کیلئے آنے والے افراد صبر وتحمل، نظم وضبط کا مظاہرہ کریں اور اپنی باری پر شناختی کارڈ سکین کروانے کے بعد آٹا حاصل کریں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button