جرائمفیصل آباد

فیصل آباد میں شادی سے انکار پر لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد میں شادی سے انکار پر لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تفصصیلات کے مطابق لڑکی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ساتھ ہی لڑکی کی بھنویں اور بال کاٹ کر جوتے جاٹنے پر مجبور کیا گیا۔ پولیس نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد لڑکی پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا۔

لڑکی کا کہنا ہےکہ اس کی سہیلی کا باپ شادی پر زوردے رہا تھا، انکار پر تشدد کیا، سرکے بال،بھنویں کاٹ دیں اور جوتے چاٹنے پر مجبورکیا۔ لڑکی کے بیان کے مطابق جنسی ہراساں بھی کیا گیا اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں ۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں اور مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں۔
Close
Back to top button