ساہیوال

ساہیوال ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈاکٹر سید بلال حیدر کا دورہ ساہیوال آرٹس کونسل

ساہیوال ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈاکٹر سید بلال حیدر کا دورہ ساہیوال آرٹس کونسل، کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور زیادہ ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے ایگزیکٹو ڈائیریکٹر ڈاکٹر سید بلال حیدر نے ساہیوال اور اوکاڑہ آرٹس کونسلز کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈائیریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ساہیوال میں ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا زیادہ انعقاد یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں مقامی تنظیموں اور اداروں کی بھی مدد لی جائے۔ انہوں نے جناح ہال سے مزید آمدن حاصل کرنے کے لئے بزنس ماڈل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ بعد ازاں انہوں نے ہڑپہ میوزیم کا دورہ کیا اور وادی سندھ کی تہذیب کے آثار دیکھے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہڑپہ ہمارا عظیم ثقافتی ورثہ ہے جو عالمی سطح پر ہمارے ملک کی پہچان رکھتا ہے جس کے فروغ کے لئے پنجاب کونسل آف دی آرٹس بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ قبل ازیں انہوں نے اوکاڑہ آرٹس کونسل کا دورہ کیا اور اسے پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی تحویل میں دینے پر اس کی ترقیاتی سکیم کا جائزہ لیا اور اس کی معیاری زیبائش و آرائش سے متعلق محکمہ بلڈنگ کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعمیر نو کے بعد اوکاڑہ آرٹس کونسل پھر سے علاقے کی ثقافت کے فروغ میں سرگرم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button