پاکستانتازہ ترین

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں کی گھنٹی بج گئی

کراچی سمیت سندھ بھر میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
 
بچوں کی موج مستی کا وقت شروع ہو گیا۔ سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کی گھنٹی بج گئی۔محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں دو ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
 
یکم جون سے 31 جولائی تک تمام سرکاری، نجی اور نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی سالانہ تعطیلات ہوں گی۔ شیڈول کے مطابق یکم اگست سے اسکولوں میں تعلیمی سر گرمیوں کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button