انٹر نیشنلپاکستانکھیل

محمد رضوان نے کوہلی سے اپنی پہلی ملاقات سے متعلق خاموشی توڑ دی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں خاموشی توڑ دی۔
 
مقامی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے گزشتہ سال آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میچ میں روایتی حریف کو شکست دینے کے بعد بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی کے عاجزانہ رویے کی کھل کر تعریف کی۔
 
 
انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار تھا جب میں کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں ویرات کوہلی سے مل رہا تھا، میں نے ان کے بارے میں جس طرح کی باتیں سنی تھیں کہ دوسرے کھلاڑیوں نے بھی مجھے بتایا کہ ‘کوہلی کا مزاج جارحانہ ہے’ لیکن جس طرح وہ میچ سے پہلے اور بعد میں مجھ سے ملے، وہ حیرت انگیز تھا۔
وکٹ کیپر بلےباز نے کہا کہ سابق بھارتی کپتان کرکٹ فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اور اگر میں انہیں ‘ہمارا ویرات کوہلی’ کہوں تو یہ درست ہوگا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button