انٹر نیشنلجرائم

سلمان خان پر قاتلانہ وار، حملہ آور گھر تک پہنچ گیا

ممبئی: بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سلمان خان پر ان کے گھر کے باہر لارنس بشنوئی کی جانب سے بھیجے گئے شارپ شوٹر نے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔
 
بھارتی میڈیا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جس شخص نے بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی اس کی شناخت وکرم برار کے نام سے ہوئی ہےجوکہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی ہے۔
 
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ لارنس بشنوئی کے گینگ نے جمعرات کی رات سلمان خان کو ان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر قتل کرنے کے لیے ایک شارپ شوٹر بھیجا تھا جس نے ایک خاص ہاکی کیسنگ میں چھپے ہوئےچھوٹےبور ہتھیار سے اداکار کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
مبینہ طور پر شارپ شوٹر اداکار کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھا جس نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی لیکن آخری لمحات میں وہ پیچھے ہٹ گیا کیونکہ اُسے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں پکڑے جانے کا خدشہ تھا۔
 
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ ممبئی پولیس کا ایک اضافی دستہ اس رات سلمان خان کی رہائش گاہ پر موجود تھا کیونکہ اداکار کو ایک خصوصی تقریب میں جانا تھا، جس کے بعد شارپ شوٹر اور اس کے ساتھیوں نے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔
 
واضح رہے کہ اس سے قبل ممبئی پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ لارنس بشنوئی گینگ کے تین ارکان نے سلمان خان کے قتل کی سازش کی ہے اور انہیں میں سے ایک نے ان کے والد تک دھمکی آمیز خط پہنچایا تھا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button