پاکستانتازہ ترین

لاہور سے دبئی جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکراگیا، حادثے سے بال بال بچ گئی

لاہور سے دبئی جانیوالی سیرین ایئر کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔
 
طیارے کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے سے پرندہ ٹکراگیا جس پر کپتان نے فورا لاہور ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔
 
کنٹرول ٹاور نے طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دیدی جس کے بعد طیارے کو باحفاظت اتار لیا گیا۔ ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ طیارہ 900فٹ کی بلندی پر تھا جب طیارے سے پرندہ ٹکرایا۔
ایئرپورٹ پر تمام حفاظتی انتظامات مکمل کئے ہوئے تھے اور لینڈنگ کو محفوظ بنانے کےلیے ایئرپورٹ پراحتیاطی تدابیر کے طور پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں بھی طلب کرلی گئیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button