پاکستان

حکومت نے نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی

حکومت نے قومی احتساب بیورو کی خود مختاری ختم کرنے اور چیئرمین نیب کے اختیارات میں کمی کی سمری مسترد کردی۔

نیب نے حکومت کو سمری بھیجی تھی جس میں حکومت کو نیب ملازمین کو سول سرونٹس قرار دینے کی تجویز دی گئی تھی۔ تاہم نیب کی سمری کے جواب میں وزارت قانون نے خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس قرار نہیں دیا جاسکتا۔

وزارت قانون کا کہنا ہے کہ تجویز منظور کرنے سے نیب خود مختار ادارہ نہیں رہے گا، اور چیئرمین نیب کی خودمختاری بھی ختم ہو جائے گی، نیب کی خود مختاری ختم نہیں کی جاسکتی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button