پاکستان

ملک سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کریں گے، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور اس لعنت کا خاتمہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کے زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مستونگ اور ہنگو میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کودہشت گردی کے حالیہ واقعات پر وزیر داخلہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی بھی دعا کرائی گئی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کریں گے، وفاقی کابینہ نے ترکیہ کی پارلیمنٹ سے متصل پولیس ہیڈ کوارٹرز پر دہشتگرد حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button