پاکپتنپاکستانجرائم

پاکپتن ڈکیت ملزمان پولیس مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار

پاکپتن ڈکیت ملزمان پولیس مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار

علاقہ تھانہ چکبیدی میں 2 موٹر سائیکل سوار افراد سے ڈکیتی کرنے والے 2 کس ڈکیت ملزمان پولیس مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار۔

گزشتہ رات تقریباً 3 بجے علاقہ تھانہ چکبیدی دیپالپور روڈ پر 2 کس موٹر سائیکل سوار مکئی بیچ کر آ رہے تھے جن سے 4 کس مسلح ملزمان بسوار 125 موٹر سائیکل نے واردات کی نقدی رقم , ATM , موبائل فونز چھینے اور فرار ہو گئے۔اطلاع پا کر پولیس تھانہ چکبیدی پولیس گاڑی فوری موقع پر پہنچی نشاندہی پر ملزمان کا پیچھا کیا تو ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فصل مکئی میں چھپ گئے اور فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ رکنے پر پولیس نے فصل مکئی کو چیک کیا تو 2 کس ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی پڑے ملے جبکہ 2 کس ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے فرار ہو گئے۔ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ملزمان سے 2 عدد پسٹل 30 بور واردات کے دوران چھینا گیا مال مسروقہ نقدی ، ATM کارڈ اور موبائل فونز وغیرہ برآمد ہوئے۔ ملزمان کی شناخت عبدالقادر اور ارسلان کے نام سے ہوئی۔

تھانہ چکبیدی پولیس نے دونوں زخمی ملزمان کو ریسکیو 1122 پر بغرض علاج معالجہ DHQ ہسپتال منتقل

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button