پاکستانچیچہ وطنی

چیچہ وطنی : میونسپل کمیٹی کی نااہلی گلی محلے کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگے

چیچہ وطنی : میونسپل کمیٹی کی نااہلی گلی محلے کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگے  جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان بن گئے

چیچہ وطنی : چیچہ وطنی کا کوئی گلی محلہ ایسا نہیں جہاں کچرے کے ڈھیر نہ لگے ہوں ۔ میونسپل کمیٹی صفائی کرنے والا عملہ ہفتے میں ایک دو بار صفائی کرتا ہے اور کچرا اٹھانا بھول جاتا ہے بلاک نمبر 7 واٹر فلٹریشن پلانٹ والی گلی سمیت دیگر گلیوں میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیرے لگے ہوئے ہیں نہ تو عملہ کی طرف سے بروقت صفائی ستھرائی کی جاتی ہے اور نہ ہی عملہ صفائی کچرا اٹھانا گوارہ سمجھتاہے ۔

شہر کے تمام بلاکس ، چوک میں کچرے کے ڈھیر، موجودہ حکومت پنجاب کے دعووں کی نفی ہے جبکہ صفائی مہم کا آغاز کرنے والوں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے نئی انتظامیہ نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے بڑے دعوے کیے تھے سب کے سب دعوے ہی نظر آرہے ۔ عوامی حلقوں نے فی الفور ڈی سی صاحب ساہیوال ، اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button