پاکستانچیچہ وطنی

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کا اچانک دورہ

انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ڈی سی ساہیوال نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اور ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ہسپتال کے مختلف وارڈزمیں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے معلومات لیں۔

انہوں نے ہسپتال کے سٹور میں رکھی گئی ادویات کا ریکارڈ چیک کیا اور ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سروس ڈیلیوری مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت مفت علاج کی فراہمی کیلئے خطیر رقم مختص کر رہی ہے۔

انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کو بھی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران جنریٹر کو فنکشنل رکھا جائے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے بعدازاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس چیچہ وطنی اور تحصیل آفس چیچہ وطنی کا بھی دورہ کیا اورنئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں کی ڈیجیٹل گرداوری چیک کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ماڈل کیٹل مارکیٹ چیچہ وطنی کا بھی دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی محسن نثار شیخ نے انہیں منڈی میں عید الضحیٰ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منڈی کے داخلی راستوں پر لائیوسٹاک، پولیس اور ریسکیو کے کیمپس لگائے جائیں اور منڈی میں لائے جانے والے جانوروں کی چیکنگ کی جائے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button