پاکستانساہیوال

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، مڈھالی روڈ پر مختلف دوکانوں پر اشیاء صرف کی قیمتوں کا جائزہ لیا،ناجائز منافع خوری میں ملوث شاپنگ مال مالکان کو نقد جرمانہ کیا،

غلہ منڈی میں کھاد ڈیلر شاپ پر یوریا کھاد کی فروخت کا جائزہ لیا، نواحی گاؤں 101نو ایل میں عید قربا ں کی مناسبت سے لگائی جانیوالی مویشی منڈی کا بھی دورہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے اشیاء صرف کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے مڈھالی روڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف شاپنگ مالز اور کریانہ شاپس پر اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مڈھالی روڈ پر قائم شاپنگ مال میں ناجائز منافع خوری پر نقد جرمانہ بھی کیا۔ بعدازاں انہو ں نے غلہ منڈی کا دورہ کیا اور وہاں یوریا کھاد کی فروخت کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کسانوں سے کھادکی دستیابی بارے معلومات لیں اور ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت نہیں آنی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے نواحی گاؤں 101نو ایل میں عید قرباں کی مناسبت سے لگائی جانیوالی مویشی منڈی کی سائٹ بھی دورہ کیا اور منڈی میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button