پاکستانساہیوال

یونیورسٹی آف ساہیوال کے شعبہ کمیسٹری کی جانب سے طلبہ و طالبات کو پاکستان نیوی میں بھرتی ہونے کے طریقہ کار بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

ساہیوال یونیورسٹی آف ساہیوال کے شعبہ کمیسٹری کی جانب سے طلبہ و طالبات کو پاکستان نیوی میں بھرتی ہونے کے طریقہ کار بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان نیوی کے سائیکالوجسٹ آفیسر لیفٹینٹ شہزاد جمیل سیمینار کے مہمان خصوصی تھے، یونیورسٹی کے ایڈیشنل ٹریئیرر سید اصغر علی شاہ، ایڈیشنل رجسٹرار چوہدری عبدالرحمن،شعبہ کیمسٹری کے سربراہ ڈاکٹر امین عابد اورشعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈاکٹر وارث علی کے علاوہ مختلف شعبوں کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سائیکالوجسٹ آفیسر لیفٹینٹ شہزاد جمیل نے پاکستان نیوی جوائن کرنے کے پروسیجر بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کا بنیادی مقصدپاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت یقینی بنانا ہے،نظم و ضبط کے بغیر دنیا میں کسی قوم و ملک کا قائم رہنا محال ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نیوی میں سال میں دو دفعہ مئی، جون اور نومبر دسمبر میں بھرتیوں کے اشتہارات دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طلبہ وطالبات آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں یا سنٹرز کا دورہ کر سکتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل ٹریئرر سید اصغر علی شاہ کی جانب سے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ بعدازاں انہوں نے یونیورسٹی کے مختلف سکیشنز کا دورہ کیا اور لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button