پاکستانساہیوال

آر پی او ساہیوال طیب حفیظ چیمہ کی ڈی پی او آفس آمد

آر پی او ساہیوال طیب حفیظ چیمہ کی ڈی پی او آفس آمد پولیس کے چاق وچوبند دستے کی سلامی۔ضلع بھر کے ایس ایچ اوز،ایس ڈی پی اوزکیساتھ کرائم میٹنگ
تفصیلات کے مطابق آر پی او ساہیوال طیب حفیظ چیمہ نے ڈی پی او آفس ساہیوال کا وزٹ کیا ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے ان کا اپنے دفتر میں استقبال کیا پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔انہوں نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ، ایس پی انویسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین بھی موجود تھیں۔
کرائم میٹنگ میں انہوں نے ایس ایچ اوز اور سرکل آفیسرز کی کار کردگی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے زیر تفتیش سنگین مقدمات کے متعلق احکامات جاری کیے کہ ان مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناکر مقدمات کو حقائق پر یکسو کیا جائے۔مجرمان اشتہاریوں، ٹارگٹ افینڈرز کی زیادہ سے زیادہ گرفتاری عمل میں لائی جائے۔
ناکہ بندی پوائنٹ کو مزید موثر کیا جائے موبائل گشت اور موٹر سائیکل گشت بہتر بنا کر کریمینلز کے گرد گھیرا تنگ کر کے گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سرکل آفیسر اپنے ایس ایچ اوز کیساتھ ملکر جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لیے محنت کریں کام میں دلچسپی نہ لینے اور غفلت لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کو عمل میں لایا جائے گا

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button