انٹر نیشنلپاکستانکھیل

محمد حسنین کا انگلش کاؤنٹی ٹیم وورسٹرشائر سے معاہدہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا انگلش کاؤنٹی ٹیم وو سٹر شائر سے معاہدہ ہوگیا ہے، پاکستانی فاسٹ بولر اگلے ماہ اپنا کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبیو کریں گے۔
 
ووسٹرشائر کاؤنٹی کے اعلامیے کے مطابق 22 سالہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین کو کاؤنٹی چیمپئن شپ میں آخری 6 میچز کیلئے سائن کیا گیا ہے۔
 
پاکستان کی جانب سے 8 ایک روزہ میچز اور 18 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے محمد حسنین 11 جولائی کو مڈل سیکس کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔
 
محمد حسنین کو چند روز قبل اپنا بولنگ ایکشن درست کرنے کے بعد ایک بار پھر کرکٹ میں بولنگ کی اجازت مل گئی تھی جس کے بعد یہ ان کا دوسرا بڑا غیر ملکی معاہدہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے دی ہنڈریڈ میں اوول انونسیبلز کے ساتھ معاہدہ سائن کیا تھا۔
 
ووسٹر شائر میں محمد حسنین کی سائننگ میں سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا بھی کردار کافی اہم ہے ۔
کاؤنٹی ووسٹرشائر کے ہیڈ کوچ ایلیکس گڈمین کا کہنا ہے کہ اظہر نے محمد حسنین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا بولر جو 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کراسکتا ہو کاؤنٹی کیلئے کافی مفید ہوگا، ان کی یہ صلاحیتیں قابل تعریف ہیں۔
دوسری جانب محمد حسنین نے کہا ہے کہ وہ کاؤنٹی معاہدے پر خوش ہیں، اس سے انہیں سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا، خاص طور پر انگلینڈ کی کنڈیشنز میں بولنگ کرانے کا گُر آئے گا۔
 
انہوں نے کہا کہ وہ ووسٹر شائر کو میچز جتوانا چاہتے ہیں ،ساتھ ساتھ ان کی خواہش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button