پاکستانکاروبار

وزیراعظم نے سپر ٹیکس لگانے کی وجہ بتادی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امیروں پر 10 فیصد سپر ٹیکس کے اعلان کی وجہ بتادی۔
 
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اتحادی حکومت کے اقتدارمیں آنے پر دو راستے تھے، پہلاراستہ تھا الیکشن کرائیں اورمعیشت کوٹوٹ پھوٹ کاشکارہونےکے لیے چھوڑدیں جب کہ دوسرا راستہ یہ تھاکہ پہلے اقتصادی چیلنجز سے نمٹا جائے۔
 
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو معاشی دلدل سے بچانے کا انتخاب کیا اور پاکستان کو پہلے سامنے رکھا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ پہلابجٹ ہےجس میں معیشت کی بحالی کامنصوبہ ہے، سخت فیصلے ملک کو معاشی بحران پرقابوپانےکےقابل بنائیں گے، حکومت نےکم آمدنی والے اور تنخواہ دارپرکم سےکم بوجھ ڈالنےکی کوشش کی، حکومت نے یہ فیصلہ غربت کے خاتمے کے مقصد سے کیا ہے۔
 
وزیراعظم نے مزید کہا کہ متمول طبقے سے کہا ہے وہ بوجھ بانٹ کر قومی فرض پوراکریں، براہ راست ٹیکس سےحاصل رقم مالی مشکلات سےمتاثر افراد پرخرچ ہوگی۔
 
انہوں نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام پہلاقدم ہے، اتحادی حکومت معاشی خود کفالت حاصل کرناچاہتی ہے، ہماری قومی سلامتی کا معاشی انحصار سے بہت گہراتعلق ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button