تازہ ترینسیاست

انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر عید کے بعد اے پی سی کے انعقاد کا فیصلہ

لاہور: ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے عیدالفطر کے بعد کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 
ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس جماعت اسلامی کی قیادت میں ہونے کا امکان ہے، عمران خان اور شہباز شریف کو اے پی سی میں بلانے کے لیے رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔
 
ذرائع کا بتانا ہے کہ اے پی سی کا ایک نکاتی ایجنڈا عام انتخابات کی تاریخ طے کرنا ہو گا، جماعت اسلامی چاہتی ہے حکومت اور اپوزیشن الیکشن کے لیے ایک تاریخ پر اتفاق کریں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں حکومت کو اکتوبر سے قبل پی ٹی آئی کو مئی کے بعد الیکشن کے لیے رضا مند کرنے کی کوشش ہو گی۔
 
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سے سعد رفیق اور ایازصادق کو جماعت اسلامی سے معاملات بڑھانے کے لیے گرین سگنل مل گیا ہے جس کے بعد جماعت اسلامی کے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے نامزد وفود سے مزید مذاکرات ہونے کا امکان ہے۔
 
یاد رہے کہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں ملکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button